مسجد الحرام بیت اللہ کے امام الشیخ محمد بن عبداللہ سبیل طویل علالت کے بعد نوے سال کی عمر میں مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے۔ الشیخ محمد بن عبداللہ سبیل طویل عرصہ سے بیت اللہ میں امامت کے منصب پر فائز تھے اور ان کے ایک بیٹے الشیخ عمر بن محمد بن عبداللہ سبیل بھی بیت اللہ کے امام اور اپنے والد کی طرح خوبصورت آواز کے مالک تھے لیکن چند سال قبل وہ ٹریفک کے حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ الشیخ محمد بن عبداللہ سبیل کی نمازجنازہ آج بعداز نماز عصر بیت اللہ میں ادا کی جائے گی اور مکہ مکرمہ میں ہی دفن کیا جائے گا۔
امام کعبہ شیخ محمد بن عبداللہ السبیل انتقال کرگئے،نمازجنازہ آج عصرکےنمازکےبعد بیت اللہ میں اداکی جائیگی.
Dec 18, 2012 | 15:18