امریکی اخبارنیویارک ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق امریکہ پاکستان کو تقریبا سترکروڑ ڈالرادا کرے گا اورپنیٹاگون نے اس فیصلے سے کانگریس کوآگاہ کردیا ہے،اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ رقم کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں اداکی جائے گی جو افغان سرحد پر تعینات ایک لاکھ چالیس ہزارفوجیوں کے لئے غذا، اسلحہ اور دیگر کاموں پرخرچ ہوگی۔ امریکی اخبارکے مطابق رقم کی ادائیگی سے پاکستانی فوج کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کی کوشش ہے،جوکہ تقریبا دو سال سے مشکلات کا شکارہیں،نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت کے پیچھے صدر اوباما کی جانب امریکا کے ممکنہ نئے وزیر خارجہ جان کیری ہیں جو پہلے ہی پاکستان کو امدادی رقم کی ادائیگی کے متعلق کیری لوگربل تیارکر چکےہیں۔