ہوبارٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں تین سو ترانوے رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم دوسو پچپن رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکن ٹیم نے کھیل کے آخری روز پینسٹھ رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ سری لنکن ٹیم کو آج پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب جے وردنے انیس رنز بناکر سڈل کا شکاربنے، جلد ہی سنگاکارا بھی تریسٹھ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ میچ کے آخری سیشن میں آسٹریلوی بالرزاسٹارک اور سڈل نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ یوں سری لنکا کی پوری ٹیم دوسو پچپن کے مجموعی سکور پرآؤٹ ہوگئی۔ سنگاکارا تریسٹھ اور سمارا ویراانچاس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسٹارک نے پانچ اور سڈل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سڈل نے میچ میں مجموعی طورپر نو وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرا ٹیسٹ چھبیس دسمبر سے ملبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ تین جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں ایک سوسینتیس رنز سے شکست دے کرتین میچوں پرمشتمل سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی۔
Dec 18, 2012 | 15:54