پشاورائیرپورٹ اورپاوکہ آپریشن کے دوران مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ دونوں واقعات میں چھ غیرملکی اورچارپاکستانی دہشتگرد مارے گئے۔ میاں افتخار حسین

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے بتایا کہ پشاور ائیرپورٹ پرحملے میں مارے گئے پانچ حملہ آوروں میں سے تین پاکستانی اور دو چیچن دہشتگرد تھے۔ پاوکہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے حوالے سےانہوں نےبتایا کہ اس واقعےمیں بھی پانچ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ جن میں ایک پاکستانی اور چار غیرملکی دہشتگرد تھے۔ غیرملکی دہشتگردوں میں سے ایک کا تعلق کرغستان، دوسرا ازبکستان، تیسرا داغستان اور چوتھے کا تعلق چیچنیا سےتھا۔
صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مقامی دہشتگرد تنظیموں کے بین الاقوامی تنظیموں سے رابطے موجود
ہیں،اوریہ لوگ اب تربیت یافتہ دہشتگرد استعمال کر
رہے ہیں۔ میاں افتخار نے بتایا کہ بیرونی قوتیں اپنے مفادات کیلئے ہماری سرزمین استعمال کررہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن