کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر سولہ ہزار نو سو پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم کاروبارکے آغازکی تیزی اختتام تک برقرار نہ رہ سکی۔کاروبار کے اختتام پرہنڈریڈ انڈیکس اٹھاون پوائنٹس اضافے کے بعد سولہ ہزارآٹھ سوانسٹھ پوائنٹس پربند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے مسلسل تیزی کے بعد آج سیمنٹ اسٹاکس میں منافع کے حصول کے لیے شئیرزکی فروخت کوترجیح دی جبکہ حب پاورکمپنی اورجہانگیرصدیقی کمپنی کے حصص میں نمایاں فروخت نے بھی انڈیکس کو سولہ ہزارنوسوپوائنٹس کی سطح سے دوررکھا۔ کاروبارکے اختتام تک مجموعی طور پر گیارہ کروڑ چھیاسی لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔ سب سے زیادہ کاروبارحب پاورکمپنی میں ہوا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میںنمایاں اضافے نے سرمایہ کاروں کو اعتماد دیا ہے.
روپے کی قدر میں استحکام کےساتھ ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آگئی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اٹھاون پوائنٹ اضافے کے بعد سولہ ہزار آٹھ سو انسٹھ پر بند ہوا۔
Dec 18, 2012 | 22:56