ون ڈے سیریزمیں کامیابی کا انحصار بیٹنگ پرفارمنس پر ہے : محمد الیاس

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی کامیابی کا دارومدار بیٹنگ لائن کی پرفارمنس پر ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر  محمد الیاس کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف فتح کیلئے  قومی ٹیم کے بلے بازوں کو تسلسل سے کارکردگی دکھانا ہوگی اور پہلے کھیلنے کی صورت میں کم از کم 275 رنز کا ہدف دینا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بلے باز اگر مالنگا کو سمجھ کر کھیل گئے تو یہت بڑی بات ہوگی وگرنہ وہ اپنی تباہ کن باولنگ سے پاکستانی بلے بازوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف فتح کیلئے پورے 50 اوورز کی حکمت عملی طے کرکے میدان میں اترنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ون ڈے کرکٹ کا ہر میچ پاور پلے بن چکا ہے جس میں کامیابی کے لئے ہر کھلاڑی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ عبدالرحمن کو ٹیم میںچانس دینا عقلمندی ہوگا کیونکہ وہ ایک بہترین باولر ہونے کے  ساتھ ساتھ اچھے بلے باز بھی ہیں اور ٹیم کو اس حوالہ سے ان کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ، سعید اجمل اور شاہد آفریدی کی شکل میں اچھا سپین سکواڈ جبکہ بلاول بھٹی، انور علی اور سہیل تنویر کی شکل میں فاسٹ باولنگ اٹیک موجود ہے جن کی موجودگی سے سری لنکن بلے بازوں کو ٹف ٹائم ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن