مسٹر، مسٹر جونیئر پنجاب کے مقابلے 27 دسمبر کو ہونگے

Dec 18, 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیرنگرانی مسٹر پنجاب اور مسٹر جونیئر پنجاب کے باڈی بلڈنگ مقابلے 27 دسمبر کو اوکاڑہ میں منعقد ہونگے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری شیخ فاروق کے مطابق پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اور اوکاڑہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہوگی جس میں شرکت کے لئے تمام ڈسٹرکٹ نمائندوں کو ہدایت کر دی گئی  ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسٹر لاہور اور جونیئر مسٹر کے مقابلے اتوار کو الحمرا ہال میں ہونگے۔

مزیدخبریں