لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) شام میں گذشتہ دنوں جدید سعودی عرب کے بانی کے بارے میں ایک فلم کی تشہیر رکوانے کی کوشش کی تھی۔بی بی سی مانیٹرنگ کے مطابق ’ریت کے بادشاہ‘ نامی اس فلم میں سعودی عرب کے سابق بادشاہ عبدالعزیز السعود کی زندگی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔’دی اریبیئن بزنس‘ ویب سائٹ کے مطابق ’ریت کے بادشاہ‘ نامی یہ فلم گذشتہ جمعے شامی دارالحکومت دمشق میں دکھائی گئی جس پر سعودی عرب کے شہزادے طلال بن عبدالعزیز نے تنقید کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا کہ اس فلم میں ایک تاریخی شخصیت کو مسخ کر کے پیش کیا گیا ہے۔
ابنِ سعود کی زندگی پربننے والی فلم سے سعودی عرب برہم
Dec 18, 2013