لاہور (وقت نیوز) نیوی وار کالج کے سینئر افسران پر مشتمل 22 رکنی وفد نے نوائے وقت گروپ کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔ وفد کا استقبال وقت نیوز کے ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود نے کیا۔ نیوی کے وفد نے وقت نیوز، نوائے وقت کے انگریزی روزنامہ دی نیشن اور نوائے وقت کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیٹر دی نیشن سلیم بخاری، ڈپٹی ایڈیٹر نوائے وقت سعید آسی اور چیف نیوز ایڈیٹر دلاور چودھری نے اخبار کی پروڈکشن کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔ بعد ازاں وفد اور نوائے وقت گروپ کے سینئر ادارتی افراد کے درمیان سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔