بیجنگ (بی بی سی) چین میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کا ہاتھ بچانے کیلئے اسے عارضی طور پر اس کے ٹخنے سے جوڑ دیا۔ شیاؤ وئے نامی اس شخص کا ہاتھ کام کے دوران حادثے میں کٹ گیا تھا اور اسے فوری طور پر واپس بازو کے ساتھ جوڑنا ممکن نہیں تھا۔ وئے کے ہاتھ کو زندہ رکھنے کی غرض سے اور عارضی طور پر خون کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے اسے ٹخنے سے جوڑ دیا گیا ہے۔ ایک ماہ بعد ڈاکٹر اس قابل ہوں گے کہ انکے ہاتھ کو ٹانگ سے الگ کر کے واپس بازو کے ساتھ منسلک کر دیں گے۔