اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں وزارت قانون، وزارت داخلہ، خصوصی عدالت کے رجسٹرار اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ خصوصی عدالت ماورائے آئین اور قانون بنائی گئی۔ یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس سے قبل درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی تھی۔