چیف جسٹس کی سربراہی میں تعزیتی اجلاس، پشاور میں شہید ہونیوالے بچوں کیلئے دعائے مغفرت

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ججز کا تعزیتی اجلاس ہوا جس میں پشاور میں آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تعزیتی اجلاس میں شہید ہونے والے بچوں کیلئے دعائے مغفرت اور انکے پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن