کراچی: انسداددہشتگردی عدالت نے 5دہشتگردوں کو جیل بھیج دیا

کراچی(خصوصی رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضا بلوچ نے دہشت گردی، اسلحہ ایکٹ اور آتشیں گیر مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کالعدم تنظیم القاعدہ کے قاری شاہد عثمان، اسد خان، فواد خان، شاہد انصاری اور عثمان عرف اسلام کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔علاوہ ازیں لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہری کے خلاف ناقص تفتیش کرنے اور اسے اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں ملوث کرنے پر پولیس افسر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو اسلحہ ایکٹ کے مقدمے سے بری کردیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سہیل جبار ملک نے اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں ملوث ملزم فدا حسین کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرتے ہوئے مقدمے کے تفتیشی افسر تھانہ گزری انسپکٹر نصراللہ کیخلاف سخت کارروائی کرنے اور رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن