اولمپک کوالیفائنگ تیاری کیلئے 30 سے 35 انٹرنیشنل میچز کی ضرورت ہے : شہناز شیخ

Dec 18, 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے اولمپک ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راونڈ کی تیاری کیلئے 30 سے 35 انٹرنیشنل میچز کی انتہائی سخت ضرورت ہے جس کیلئے فیڈریشن کو درخواست کی جائے کہ وہ اس کا بندوبست کرے۔  ٹورنامنٹ کی رپورٹ جلد جمع کراوں گا جس میں مستقبل کے حوالے سے پلان دوں گا کہ کس طرح قومی کھیل کو ترقی دی جا سکتی ہے۔ وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ وہ فیڈریشن کے ساتھ ساتھ قومی کھلاڑیوں کی بھی مالی سپورٹ کریں جنہوں نے بھارت کو اس کے ہوم گراونڈ پر شکست دیکر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا تھا۔

مزیدخبریں