لاہور(سپورٹس رپورٹر) عالمی کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ میں ارجنٹینا کو 20 کے مقابلے 45 پوائنٹس کے واضح مارجن سے شکست دیدی۔ بھارت کے شہر امرتسر میںکھیلے جانے والے میچ میں سانحہ پشاورکی وجہ سے میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی اور پاکستانی پلیئرز نے بازوپر کالی پٹیاں باندھ کرمیچ کھیلا، پاکستانی کھلاڑی میچ کے ابتدا سے ہی اپنے حریف پر حاوی ہوگئے ، پاکستان کے سٹاپرز نے ارجنٹینا کے ریڈرز کو صحیح معنوں میں بے بس کئے رکھا، پاکستان ریڈرز بھی مخالف ٹیم پر چھائے رہے اور با آسانی اپنی ٹیم کے لئے پوائنٹس حاصل کرتے رہے، پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو 25-9کی واضح برتری حاصل تھی۔ ٹورنامنٹ پاکستان کی مردوں کی ٹیم سیمی فائنل میں ایران اور خواتین کی ٹیم روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوںگی۔ دونوں میچ آج 18دسمبر کو بھارت کے شہر سنگرور میں کھیلے جائیں گے، مردوںکی ٹیم کامیچ دوپہر12:30 اورخواتین کا میچ دوپہر 1:30 بجے کھیلا جائے گا۔