ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 رنز سے ہرا کر سیریز 2-2سے برابر کر دی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل 58‘ براؤن لی 42‘ کین ولیم سن 123‘ روس ٹیلر 26 اور اینڈرسن 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد عرفان نے 2‘ سہیل تنویر‘ انور علی اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 300 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 8 وکٹوں پر 292 رنز بنا سکی۔ ناصر جمشید 30‘ احمد شہزاد صفر‘ یونس خان 103‘ محمد حفیظ 3‘ حارث سہیل 13‘ عمر اکمل 29‘ شاہد آفریدی 49‘ سرفراز احمد 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سہیل تنویر 11 اور انور علی 20 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ڈینیئل ویٹوری نے 3‘ ہنری‘ ملنی‘ میکلینگھن اور اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کین ولیم سن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا پانچواں اورفیصلہ کن میچ کل ابوظہبی میں ہی کھیلا جائے گا۔