”بچہ مرتا ہے تو دل میں دفنا، چھوٹے تابوت سب سے بھاری ہوتے ہیں“ سانحہ پشاور پر ٹوئیٹر پیغامات

کراچی (بی بی سی) پشاور میں آرمی پبلک سکول پر ہونے والے حملے کے بعد IndiawithPakistan کا ہیش ٹیگ بھارت میں ٹاپ پر ٹرینڈ کرتا رہا۔ پشاور میں حملے کے عنوان سے چلنے والا ہیش ٹیگ PeshawarAttack سب سے اوپر ٹرینڈ کرتا رہا جس کےساتھ اب تک 6لاکھ 90 ہزار سے زیادہ ٹوئیٹس کی گئی ہیں۔ بھارت کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے پاکستانی بچوں پر کئے گئے ان حملوں پر اپنی رائے کا اظہار ان ہیش ٹیگز کا استعمال کر کے کیا اور طالبان کی سخت مذمت کی۔ ایک شخص نے لکھا: ’خون کے یہ دھبے خدا سے کیسے چھپاو¿ گے، معصوموں کی قبر پر چڑھ کر، کون سی جنت میں جاو¿ گے؟‘ ایک اور نے ٹویٹ کی: ’خون اور آنسوو¿ں کی کوئی قومیت یا مذہب نہیں ہوتا۔ یہ ہم میں سے کسی کے بھی ہو سکتے ہیں۔ ہم آپ کے درد کو سمجھتے ہیں۔‘ بھارتی صحافی ساگرکا گھوش نے لکھا: ’آپ پاکستانی بھائی بہنوں کے درد کو سمجھتے ہیں جن کے بچوں کو طالبان نے مار ڈالا۔ ہمت، یک جہتی، امید۔‘ بی جے پی کے رہنما سدھیندر کلکرنی نے ٹویٹ کی: ’پشاور حملے میں مارے جانے والے بچوں کے خون کی کوئی قومی شناخت نہیں تھی اور نہ ہی ان کی غمزدہ ماو¿ں کی۔‘ بالی وڈ کی اداکارہ روینا ٹنڈن نے لکھا: ’پاکستان کے حکمرانوں سے یہ کہنا ہے کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ مگر یہ سخت کارروائی کا وقت ہے۔ شدت پسندی بند کرو۔‘ اس کے برعکس پاکستان میں StopIndianTerrorisminPak# ٹرینڈ کرتا رہا جس پر انڈیا میں ردِ عمل سامنے آیا۔ شعیب خان لکھتے ہیں اس دکھ کی گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ اپنا دکھ بانٹتے ہیں، جن کے خاندانوں کے بچوں کی موت ہوئی ہے ان کے لیے دعا۔‘ ورلڈ ڈذایرس کے ہینڈل سے ٹویٹ میں لکھا گیا: ’اگر میں کر سکتی تو ان تمام ماو¿ں کے سینے سے لگ جاتی، مگر میں ایسا نہیں کر سکتی۔‘ فیتھ گونزالس کہتے ہیں ’اس درد کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ گئے ہیں۔‘ پرتیوشا نے لکھا: ’ہمارے دل رو رہے ہیں۔ بچوں کی روح کو سکون ملے۔ سوچ سے باہر ہے کہ ان بچوں کے ماں باپ پر کیا گزر رہی ہوگی۔‘ سومیا کلشریشٹھ نے لکھا کہ ’بچو تمہاری چیخیں آنے والے برسوں تک انسانیت کے دل میں گونجتی رہیں گی۔‘ ایک ٹویٹ میں پشتو کی کہاوت شیئر کی گئی جو ہے کہ ’جب تمہارا بچہ مرتا ہے تو اسے دل میں دفناو¿۔ وہ تبھی مرتا ہے جب آپ مرتے ہو۔ میرا دل دکھتا ہے۔‘ مدن ساگلیر اور دوسرے کئی لوگوں نے اس ہیش ٹیگ کے ساتھ انگریزی میں ایک لائن ٹویٹ کی کہ ’چھوٹے تابوت شاید سب سے بھاری ہوتے ہیں۔‘ بہتوں نے اس ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ یہ واقعہ انسانیت کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے۔ پاکستان سے قیصر ملک نے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ ’کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہیش ٹیگ اتنی اہمیت رکھتے ہیں۔ شکریہ ہندوستان (اور ہاں مجھے پتہ ہے کہ آج 16 دسمبر ہے)۔‘ شیرام حسن پوچھتے ہیں IndiawithPakistan# تو ٹھیک ہے پر کیا پاکستان پاکستان کے ساتھ ہے؟‘ منیش بید نے لکھا ’بچوں پر حملہ خدا پر حملے جیسا ہے۔ کئی بچوں کے والدین نے لکھا کہ وہ صدمے میں ہیں اور سن محسوس کر رہے ہیں۔ پرکاش سنگھ بشٹ نے لکھا کہ ’سورج کل بھی نکلے گا، پر اس کی دھوپ سے کھلنے والے کچھ پھول آج کم ہو گئے۔‘

ٹوئیٹر پر ردعمل



ای پیپر دی نیشن