لاہور( این این آئی)سانحہ پشاور نے شہید ہونےوالوں کے ورثا اور عزیز و اقارب کو ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں بسنے والے ہر انسان کو دکھی کردیا۔ گھروں‘ پبلک مقامات اور دفاتر میں صرف سانحہ پشاور موضوع بحث رہا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے ہر گھر میں سانحہ پشاور کا سوگ منایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کئی گھرانوںنے اس سانحہ کے سوگ میں شیڈول تقریبات بھی منسوخ کردیں۔ سانحہ پر گفتگو کرتے ہوئے متعدد افراد خصوصاً خواتین آبدیدہ ہو گئیں اور جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دیتی رہیں۔ گھروں، پبلک مقامات اور دفاتر میں صرف سانحہ پشاور پر گفتگو ہوتے دیکھی گئی۔
موضوع بحث رہا