الطاف حسین نےپشاورمیں معصوم طلبہ،اساتذہ اورعملے کے بہیمانہ قتل کی ایک بار پھرمذممت کی اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہاکیاان کاکہناتھاکہ اس سانحہ پر پوری قوم کےدل خون کےآنسورورہے ہیںاس المناک قومی سانحہ نے پوری قوم کو متحد کردیا ہےالطاف حسین نے کہاکہ اس سے قبل بھی پولیس،ایف سی اوردیگر حساس تنصیبات پر دہشت گردوں نے حملےکیے اور ہزاروں بے گناہ افراد کو شہید کیالیکن فوج کی ماضی کی قیادت نےدہشت گردی کی روک تھام کیلئےجرات مندانہ ایکشن نہیں کیا جس طرح موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان میں طالبان دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے کررہے ہیںالطاف حسین نے گزشتہ روز ایم کیوایم کے چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر اصغر عباس جعفری کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کوچن چن کرقتل کیا جارہا ہے مگرحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے عہدیداروں کے بہیمانہ قتل کے خلاف کل پنجاب بھرمیں پارٹی دفاترسیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اورکارکن بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھیں گے
ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین کا کہناہے کہ سانحہ پشاور کےبعد قوم آرمی چیف کی طرف دیکھ رہی ہے جنرل راحیل شریف شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنےکےلیے ٹھوس اقدامات کریں
Dec 18, 2014 | 14:43