محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں لاہور، راولپنڈی، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ فیصل آباد،ملتان اور سکھرشدید دھند کی لپیٹ میں رہے،،،ماہرین کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،ماہرین کے مطابق رواں ہفتے لاہور،اسلام آباد ، فیصل آباد،سرگودھا ، ڈی جی خان، ڈی آئی خان اور سکھرڈویژن میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پی کے کے میدانی اورسندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت مزیددھند کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹےکے دوران سب سے ذیادہ سردی ملک کے شمالی علاقوں میں پڑی جہاں کم درجہ حرارت اسکردومیں منفی گیارہ جبکہ استور میں منفی سات سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،گلگت اورگوپس میں درجہ حرارت منفی چھ ، ہنزہ ، کالام اور دیر منفی تین جبکہ لوئر دیر میں درجہ حرارت منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا