سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےکہاہےکہ سانحہ پشاور تاریخ کا بدترین سانحہ ہے،جس پرپوری قوم سوگوار ہے

Dec 18, 2014 | 16:26

کراچی کی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی کےبعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کاکہناتھا کہ پیشی کے باعث سانحہ پشاور میں شہید بچوں کےلواحقین سےاظہاریک جہتی کےلیے نہیں جاسکاسانحہ پشاور نےپوری قوم کوایک جگہ کھڑاکردیا ہے سیاسی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر آنا خوش آئند ہےان کا کہنا تھا کہ سزائے موت پر پابندی ختم کرنا اچھا فیصلہ ہےلیکن ججز اور گواہوں کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کرنے ہوں گےپاکستان میں لسانیت پھیلانےکی کوشش کی جا رہی ہےجس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

مزیدخبریں