پی آئی اے انتظامیہ نے پی ایس او کو بارہ ارب روپےکے چیک باؤنس ہونےکی اطلاعات بےبنیاد قرار دے دی ہیں،پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او کو دیئے جانے والے اسی کروڑ روپے کے چیک کل کیش ہوں گے،دوسری طرف نیشنل بینک کےذرائع کاکہنا ہےکہ پی آئی اے کےبعض چیک باؤنس ہوئے ہیں،لیکن پی ایس او ذرائع نےاس اطلاع کی تصدیق یاتردید نہیں کی،ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں کل ہونے والے اجلاس کے دوران پی ایس او کے واجبات کا حتمی شیڈول ترتیب دیاجائےگا
پی آئی اے نے پی ایس او کو دیئے گئے چیک باؤنس ہونے کی اطلاعات کوبےبنیاد قراردےدیاذرائع کا کہنا ہے کہ اسی کروڑ روپے کے چیک کل کیش ہوں گے
Dec 18, 2014 | 17:33