عراق کی وزارت برائےانسانی حقوق کی جانب سےبتایا گیاکہ داعش کےکمانڈر نےجنگجوؤں سے شادی سے انکار کرنے والی قیدی خواتین کو چن چن کر گولیوں کا نشانہ بنایا خبر ایجنسی کے مطابق قتل کی گئی خواتین کو الزغارید کی گولان کالونی اور الصقلاویہ میں دو اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا ہے،،مقتول خواتین میں بعض کم عمر اور حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے فلوجہ کی جامع الحضرہ المحمدیہ مسجد کوجیل میں تبدیل کررکھا ہے،جہاں سیکڑوں خواتین کویرغمال بنایا گیا ہے،،ان خواتین کو جبری طور پر داعش کی بیعت پرمجبور کیا جاتا ہے اور انکارپر سرقلم کردیا جاتا ہے