سانحہ پشاور کی یاد میں مسلم لیگ نون خواتین ونگ کے تحت لاہور میں دعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں ہرآنکھ اشکبار تھی۔ تقریب میں قوم کی مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں دکھ اوردردکی تصویربنی ہوئی تھیں۔ وہ شہداء پشاور کے درجات کی بلندی کےلیے دعا گو رہیں۔ شہداء پشاور کی یاد میں جہاں قرآن خوانی کی گئی، وہیں قوم کے اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔