ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی ملک میں مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمتوں میں دس سے بیس روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت ڈیڑھ سو روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت تین سو روپے تک مزید بڑھ گئی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ بلاجواز ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ان کو مناسب سطح پر لانے کےلئے فوری طور پر اوگرا کو ہدایات جاری کی جائیں۔ قیمتوں میں اضافے سے کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت ایک سوتیس،گوجرانوالہ ،گجرات،فیصل آباد،سیالکوٹ،حیدر آباد اور سکھر میں ڈیڑھ سو ،میرپور،ملتان،بہاولپور،ڈی جی خان،کوہاٹ اور پشاور میں ایک سو پچپن جبکہ مری، نتھیا گلی، مظفر آباد، باغ، فاٹا اور دیگر پہاڑی علاقوں میں ایک سو اسی روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔۔