تحریک انصاف کےدھرنےختم ہونے پرکراچی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئیہنڈرڈ انڈیکس بھی ایک سوساٹھ پوائنٹس کےاضافے سےتیس ہزار آٹھ سو ستائیس کی سطح پربند ہوا

Dec 18, 2014 | 19:15

ملک بھرمیں جاری دھرنوں کے خاتمےکےنتیجےمیں کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروبا کےدوران زبردست تیزی رہی،اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک  سو ساٹھ پوائنٹس کے اضافے سے تیس ہزار آٹھ سو ستائیس کی سطح پربند ہوا،،کاروبار کےدوران  انیس  کروڑ اکاون لاکھ نوے ہزار شیئرز کے سودے ہوئے ،کےالیکٹرک، میپل لیف سیمنٹ، بینک آف پنجاب، لفراج پاکستان، سوئی نادرن گیس، ڈی جی خان سیمنٹ،نشاط ملز، سیف پاور اور سمٹ بینک والیوم لیڈر رہے،،دوسری طرف انٹر بینک میں بھی روپے کی قدر میں نو پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیااورڈالر ایک سو روپے تینتالیس پیسے پربند ہوا

مزیدخبریں