لاہور(نامہ نگار)لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے وفد نے گزشتہ روز پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے دفتر قربان لائن کا دورہ کیا۔دورہ کا مقصد لندن میٹروپولیٹن پولیس اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے تاکہ دونوں ادارے ایک دوسرے کے تجربے اور کام سے فائدہ اٹھا سکیں، برطانوی پولیس کے وفد کو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وفد نے زیر تعمیر پی پی آئی سی تھری سینٹرکا دورہ بھی کیا۔قبل ازیںوفد نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت بھی کی۔
لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے وفد کا پنجاب سیف سٹی اتھارٹی قربان لائن آفس کا دورہ
Dec 18, 2015