بہن سے جھگڑنے پر بہنوئی کو گولی مار کر قتل کر دیا

فیروز والہ (نامہ نگار) تھانہ صدر کے علاقہ میں بیوی سے جھگڑنے پر نوجوان نے گولی مار کر اپنے بہنوئی نوید احمد کو ہلاک کر دیا ملزم فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ کوثر علی نے بیٹے نوید احمد کی شادی (ن) کے ساتھ ہوئی جو ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی جسے لینے کیلئے نوید احمد گیا تو اس کا بیوی سے جھگڑا ہو گیا جس پر اس کے سالے منیر احمد نے بہن کی مدد سے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن