اسلام آباد (آن لائن+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور امریکہ نے باہمی تعلیمی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، نواز شریف، اوباما ملاقات کے دوران بھی دو طرفہ تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا جس پر پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کام کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے بطور مہمان خصوصی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کے تزئین شدہ لنکن کارنر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نواز شریف، اوباما ملاقات میں تعلیمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا: امریکی سفیر
Dec 18, 2015