لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قائداعظم ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ مرحلہ کے پہلے راونڈ کے چوتھے روز تین میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گئے۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف ملا جس نے 8 وکٹوں پر 193 رنز بنائے تھے کہ وقت کی کمی کے باعث میچ کو بغیر کسی نتیجہ کے ختم کر دیا گیا۔ لاہور بلیوز اور واپڈا ٹیم ‘ کراچی وائٹس اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان میچ بھی ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئے۔
قائداعظم ٹرافی : سپرایٹ مرحلہ 3 میچ ہار جیت کے بغیر ختم
Dec 18, 2015