اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں وفاقی و صوبائی حکومت کی کوششوں سے سکول جانے کی عمر 6 سے 16 سال کے 80 فیصد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جمعرات کو یہ حقائق ’’عوامی تحریک برائے معیاری تعلیم‘‘ کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر کئے گئے غیرسرکاری تنظیم ’’اثر‘‘ سروے 2015ء کی چھٹی سالانہ رپورٹ میں سامنے لائے گئے۔ رپورٹ کی تقریب رونمائی کے موقع پر وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن مہمان خصوصی تھے۔ رپورٹ سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ سرکاری شعبے کی نسبت نجی شعبہ میں طلبہ کی کارکردگی بہتر رہی۔