اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) دہشت گردی کے انسداد کیلئے سعودی عرب کی زیر قیادت تشکیل پانے والے 34 رکنی فوجی اتحاد میں پاکستان کا نمایاں کردار، انسداد دہشت گردی کے بارے میں اپنے تجربات میں دوسرے رکن ملکوں کو حصہ دار بنانا، تربیت فراہم کرنا، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور دہشت گردی کے پس پردہ کارفرما سماجی، معاشی عوامل کو اجاگر کرنا اور انسداد دہشت گردی کیلئے قانون سازی کی مہارت فراہم کرنے پر مشتمل ہو گا۔ اس پیشرفت سے آگاہ ایک ذریعہ کے مطابق یمن میں فوج بھجوانے کا معاملہ اور اس اتحاد میں شمولیت کے اقدام کو الگ الگ سمجھنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان 34 رکنی اتحاد میں شامل ممالک کو انسداد دہشتگردی کی تربیت دے گا
Dec 18, 2015