پسرور (نامہ نگار) پاکستانی رینجرز نے مقبوضہ کشمیر سے غلطی سے کنٹرول لائن پار کر کے آزاد کشمیر میں آنے والے شہری کو واپس مقبوضہ کشمیر انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ محمد رشید ولد ستار دین مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کا رہنے والا ہے جو 12جون 2015کو مبینہ طور پر غلطی سے کنٹروال لائن پار کر کے آزاد کشمیر میں داخل ہو گیا تھا اسے پاکستان رینجرز نے حراست میں لے لیا تھا اس کے پاس کوئی دستاویزات نہ تھیں تاہم انکوائری کے بعد اسے گزشتہ روز چکن دا باغ پوسٹ پر مقبوضہ کشمیر انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا جہاں سے اسے اس کی آبائی گائوں دیگوار تیرون ضلع پونچھ بھیج دیا گیا۔
پسرور: غلطی سے کنٹرول لائن پار کرکے آزاد کشمیر میں آنیوالے شہری کو پاکستان رینجرز نے واپس مقبوضہ کشمیر انتظامیہ کے حوالے کردیا
Dec 18, 2015