اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار کو بلے باز کا انتخابی نشان کے معاملے پر جہانگیر ترین سمیت تمام فریقین کو آج صبح دس بجے طلب کر لیا۔ حکام کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جہانگیر ترین کی درخواست پر معاملہ الیکشن کمشن کو بھجوایا تھا جہانگیر ترین نے آزاد امیدوار شاہد جہانگیر کو بلے باز کا نشان الاٹ کرنے کے خلاف موقف اختیار کیا تھا بلے باز کا نشان میرے ووٹرز کو متاثر کر سکتا ہے۔
لودھراں : الیکشن کمشن نے آزاد امیدوارکو بلے باز کا نشان الاٹ کرنے کے معاملے پر تمام فریقوں کو آج طلب کر لیا
Dec 18, 2015