لاہور( اے این این) سندھ کے سابق آئینی سربراہوں نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات اور کردار محدود ہونے سے کراچی آپریشن متاثر ہو گا، سندھ حکومت کرپٹ عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی سے خوفزدہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ممتاز بھٹو نے کہا کہ رینجرز کی کراچی سے واپسی کراچی میں انارکی کا باعث بنے گی۔ سندھ کے سابق گورنر و وزیر داخلہ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا کہ رینجرز کو ہاتھ پاوں باندھ کر دہشت گردی کے خاتمہ کا مشن سونپا جائیگا تو وہ کیا ڈ لیور کرینگے ، سرکاری دفاتر کے اندر بیٹھے دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کے سرپرستوں کو کھلی چھٹی مل جائیگی، اب دہشت گرد سرکاری دفاتر کی آڑ لینگے۔