پنجاب کی ستاون اور سندھ کی چوالیس یو سیز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے

پنجاب کی 57اور سندھ کی 44یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے ۔ لاہورکی 5یونین کونسلوں میں 6نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 6 نشستوں میں سے 4 ن لیگ لے اڑی جبکہ پیپلز پارٹی کا ایک اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔جیت کی خوشی میں امیدواروں کے حامیوں نے بھنگڑے ڈالے اورجشن منایا ۔
اوکاڑ ہ میں آزاد امید وار ،شیخوپورہ کی 2نشستوں میں سے ایک نون لیگ اور ایک آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔قصور میں پی ٹی آئی جبکہ پھولنگر اور کوٹ رادھا کشن میں ن لیگ کو کامیابی ملی. فیصل آباد ،وہاڑی ،گجرات میں آزاد امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی. وہاڑی کی ایک اور نشست یوسی 92 کی وارڈ 3 پر ن لیگ کو بھی کامیابی ملی. اس طرح پنجاب میں مسلم لیگ ن نے 8،آزاد امیدواروں نے 6 جبکہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے ایک ایک نشستیں جیتیں.
کراچی میں ضلع شرقی اور ضلع غربی کی 2 نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ یہ انتخابات غلط بیلٹ پیپر چھپنے پر ملتوی ہوئے تھے۔دوبارہ انتخابات میں یوسی 28 سے ایم کیو ایم جبکہ ضلع غربی کی یوسی 4 میں پیپلزپارٹی کو فتح ملی. یوسی مٹھڑی میں پیپلز پارٹی کے اعجاز مہر بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے.تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو میں میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو ایک ایک جبکہ ٹنڈو الہ یار اور گھوٹکی کی دو نشستیں بھی پیپلزپارٹی لے اڑی.
اس طرح سندھ میں پیپلز پارٹی نے 5، جبکہ متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ ن نے ایک ایک نشستوں پر کامیابی حاصل کی.

ای پیپر دی نیشن