سندھ طاس معاہدہ، بھارت نے سٹرٹیجک پہلوﺅں پر غور کیلئے ٹاسک فورس بنا دی

Dec 18, 2016

نئی دہلی (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کے تمام سٹرٹیجک پہلوﺅں پر غور کرنے کیلئے ایک بین الوزارتی ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے پرنسپل سیکرٹری نریپندر مشرا کی سربراہی میں بین الوزراتی ٹاسک فورس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول، خارجہ سیکرٹری ایس جے شنکر اور خزانہ، ماحولیات، بجلی و پانی کے وسائل کی وزارتوں کے سیکرٹریز شامل ہیں۔ ٹاسک فورس کو تمام اہم سٹرٹیجک اور پالیسی فیصلے لینے کا مینڈیٹ حاصل ہے۔ یہ ایک طاقتور باڈی ہے جو معاہدہ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ لے سکے گی۔

مزیدخبریں