ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کی تعداد میں 30 فیصد کمی تشویشناک ہے: تاجر رہنما

لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں خامیوں، پیچیدگیوں اور دیگر بہت سے مسائل کے باعثایف پی سی سی آئی کی ریجنل کمیٹی برائے امن و امان کے چیر مین خواجہ خاور رشید ،آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی اور لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر ملک طاہر جاوید نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کرے کیونکہ گذشتہ سال کی نسبت اب تک ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 30فیصد تک کم ہوئی ہے۔ گذشتہ سال ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والوں کی تعداد 11لاکھ تھی جو اس وقت صرف 5.25لاکھ ہے۔ کاروباری برادری اپنا قومی فریضہ ادا کرنا چاہتی ہے لیکن ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں خامیوں ، پیچیدگیوں اور دیگر بہت سے مسائل کی وجہ سے تاجر برادری کی بہت بڑی تعداد ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواسکی ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 31مارچ تک توسیع کی گئی تھی لیکن اس سال یہ عمل 15دسمبر کو بند کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں پہلے ہی انتہائی مشکل حالات میں کاروبار کررہے ہیں لہذا فیڈرل بورڈ آف ریونیو انہیں ڈیڈ لائن دینے کے بجائے سہولت دے۔

ای پیپر دی نیشن