لاہور (سپیشل رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل آج 18 دسمبر کو مال روڈ پر قبول اسلام کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں پاس ہونے والے بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس کی قیادت میاں مقصود احمد اور صدرملی یکجہتی کونسل لاہور ذکراللہ مجاہد کریں گے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز سبزہ زار میں ملی یکجہتی کونسل لاہور کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔جس کی قیادت صدرملی یکجہتی کونسل لاہور ذکراللہ مجاہد نے کی۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل نعیم عارف نوری، شاہد جانباز، مولانا شفیق الرحمٰن چشتی، مولانا مختار سواتی، قاری عطا الرحمٰن، مولانا عابد نعیم، عبدالمصطفٰے چشتی و دیگر علماءکرام نے کی۔