لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ ہائی سکول‘ چوبرجی گارڈنز‘ کے طلبااور اساتذہ کرام نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول انجن شےڈ لاہورگورنمنٹ گرلز ہائر سےکنڈری سکول رےنجرز کالونی لاہور کےنٹ پاکستان کےڈٹ ہائی سکول نزد جناح فلائی اوور‘ گلبرگ لاہور‘براڈ وےژن ہائی سکول‘ سلامت پورہ‘لاہور‘قائداعظمؒ کمپری ہنسو ہائی سکول‘ اقراءسٹرےٹ‘غوثےہ کالونی‘ فتح گڑھ‘لاہور‘قائد اےجوکےشن حاجی کوٹ‘ کالا خطائی روڈ‘ شاہدرہ ‘الجمےل ہائی سکول اےنڈسائنس اکےڈمی‘ حاجی کوٹ‘ کالاخطائی روڈ‘شاہدرہ‘لاہور گیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد969تھی۔