لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھکر کی تحصیل منکیرہ کے علاقے حیدر آباد تھل میں قطر کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران انگریزی اور اردو کے ساتھ عربی ز بان میں بھی ر وانی کے ساتھ خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے عربی زبان میں ادا کئے جانے والے جملوں کا خود ہی اُردو زبان میں ترجمہ کیا۔ وزیراعلیٰ کی عربی زبان میں تقریر پر قطر کے مہمانوں نے زوردار تالیاں بجائیں۔ زیراعلیٰ نے اپنی تقریر میں ازراہ تفنن اکرام اللہ نیازی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب ہم یوٹرن نہیں لیتے، یوٹرن آپ لیتے ہیں ہم جو کہتے ہیں کر دکھاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے اس جملے پر وہاں موجود لوگ بہت محظوظ ہوئے۔
شہباز شریف کی عربی میں تقریر پر قطری مہمان خوش، زوردار تالیاں بجائیں
Dec 18, 2016