عالمی امن اور ترقی کا انحصار امریکہ چین بہتر تعلقات پر ہے: ہنری کسنجر

نیویارک (آئی این پی )بین الاقوامی امن و ترقی کا انحصار امریکہ اور چین کے ایک دوسرے کے مفادات کا احترام کرنے کی اہلیت پر ہے اور یہ کہ وہ اپنے اہم مفادات کو کس طرح ممکنہ تعاون میں تبدیل کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ترانوے سالہ سفارتکار اور سابق امریکی ترجمان ڈاکٹر ہنری کسنجر نے یہاں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن و خوشحالی کا دارو مدار چین اور امریکہ کی اس اہلیت پر ہے کہ وہ ایک دوسرے کے مفادات کا کس حد تک احترام کرتے ہیں اور اپنے اہم مفادات کو ممکنہ تعاون میں کس طرح تبدیل کرتے ہیں۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کو چین روس تعلقات کی قومی کمیٹی نے چین کے ساتھ تعلقات پروان چڑھانے میں تعمیری کردار ادا کرنے پر ایوارڈ دیا ہے ،سی وی سٹاف اینڈ کمپنی کے سی ای او اور چیئر مین اکیانوے سالہ مورسس گرین برگ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر امریکی ایئر لائن کی بھی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مثبت کردار ادا کرنے پر تحسین کی گئی ،گذشتہ تیس برسوں سے یونائٹیڈ ایئر لائن نے چین کے لئے اپنی سروس شروع کر رکھی ہے اور اس نے چین کے بڑے شہروں کیلئے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو چین کے چھ شہروں کیلئے ہفتہ میں سو پروازیں چلاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...