عوام کے تعاون سے راولپنڈی کو صاف ستھرا شہربنانے کےلئے کوشاںہیں،فرحانہ ریاض

Dec 18, 2016

راولپنڈی(نےوز رپورٹر)البائراک اور راولپنڈ ی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ےو سی- 29 غوثیہ اسٹریٹ اور بلاک( بی-۳)میںگھر گھر صفائی آگاہی مہم کا آغاز کر دےا گےا کمیونیکیشن ٹیم نے لوگوں کو صفائی سے متعلق آگاہ کیا گیا کہ گھروں اور گلیوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ البائراک کمپنی کی جا نب سے لوگوںکو ویسٹ بیگز اور آگاہی پمفلیٹسبھی فراہم کیے گئے۔لوگوں سے گزارش کی گئی کہ اپنے گھر کا کوڑاکرکٹ گلیوں ،کھلے پلاٹس، اورنالیوںمیںپھینکنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ لوگوں کو البائراک کمپنی کے ہیلپ لائن نمبر 1139کے بارے مےں بتایا گیا کہ وہ اس نمبر پر صفائی سے متعلق کسی قسم کی بھی شکایات کا اندراج کرواسکتے ہیں اور اپنی قیمتی تجاویز سے بھی آگاہ کرسکتے ہیں۔اس مہم کا مقصدعلاقہ مکینوں میں صاف ستھرے ماحول کے قیام کے لئے لوگوںمیں ذمہ دارانہ رویے پر شعور بیدار کرنا تھاکہ وہ اپنا کوڑا ویسٹ بیگز میںڈال کرہمارے کنٹینرزمیں ڈالیں ۔ اس کے علاوہ لوگوں کوبتایا کیا گیا کہ وہ صفائی کے متعلق کمپنی کے ساتھ مکمل تعاون کریں، کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکےں بلکہ ویسٹ بیگز میں ڈال کرالبائراک کی جانب سے UC-29کےلئے مختص کر دہ منی ڈمپرزکے حوالے کریں۔ اے ایم فرحانہ ریاض کا کہنا تھاکہ عوام کے تعاون سے راولپنڈی کوپاکستان کا نمبرون صاف ستھرا شہربنانے کےلئے کوشاںہیں لہٰذا عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے قیمتی تجاویز اور تعاون سے البائراک کمپنی کا ساتھ دیں۔

مزیدخبریں