برن (نیٹ نیوز) سوئس پارلیمان نے ایک نئے قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ملک میں ملازمتوں پر سب سے پہلا حق سوئس شہریوں کو ہوگا۔ سوئٹزرلینڈ میں مسلسل یہ مطالبات کئے جاتے رہے ہیں کہ ملک میں نوکریوں کے مواقع کے لئے مقامی شہریوں کا ایک کوٹہ مقرر کیا جائے، تاہم اس حالے سے یہ خدشات ظاہر کئے جا رہے تھے کہ اگر سوئٹزرلینڈ ایسا کوئی سخت گیر قانون منظور کرتا ہے تو اس کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگی۔