مولانا مشرف علی تھانوی اور قاری احمد میاں تھانوی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

Dec 18, 2016

لاہور (سپیشل رپورٹر) جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ کامران بلاک علامہ اقبال ٹاو¿ن لاہورکے مہتمم مولانا مشرف علی تھانوی ، نائب مہتمم مولانا قاری احمد میاں تھانوی کی ہمشیرہ سید مطلوب حسین مرحوم کی اہلیہ گذشتہ روز علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں مرحومہ برصغیر پاک و ہند کے معروف عالم دین حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کی نواسی اور مولانا مفتی جمیل احمد تھانوی کی بیٹی تھیں۔

دریں اثنا جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم ، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید ،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن،مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

مزیدخبریں