چارملزمان کے قتل کےس مےں ملزم مظہر محمود کی بریت کی درخواست خارج

Dec 18, 2016

راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت مےں مختلف کےسوں کی سماعت ہوئی عدالت نے تھانہ پیر ودہائی کےس میں ملزم دانش کی درخواست ضمانت منظور کرکے اس کی رہائی کےلئے روبکار جاری کردی ملزم کودولاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیاگےاتھا خصوصی عدالت نے تھانہ سول لائن کے ضلع کچہری میں اڈےالہ جےل سے پےشی کےلئے لائے گئے چارملزمان چوہدری شوکت وغےرہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے کےس مےں ملزم مظہر محمود عرف مجو کی بریت کی درخواست خارج کر دی خصوصی عدالت نے تھانہ للہ جہلم کے پولیس مزاحمت کےس میں ملزم محمد تنویر وغیرہ،تھانہ جلال پورشریف کے اغواءبرائے تاوان کےس میں ملزمان مسماة نسیم بیگم وغیرہ،تھانہ صدر حسن ابدال اورسی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کےس مےں ملزمان گوہر زمان اور عبیدالرحما ن کیس کی سماعت 10جنوری تک ملتوکردی تھانہ بنی کے پولیس مزاحمت کےس مےں ملزمان عدنان امجد وغیرہ کی سماعت 9جنوری، تھانہ حضرو کے پولیس مزاحمت اور قتل کےس مےں ملزمان ظہیر احمد وغیرہ کی سماعت 9جنوری، تھانہ سی ٹی ڈی کے کالعدم تنظیم کے پمفلٹ اور اناج اکٹھا کرنے کے کےس مےں ملزمان محمد حنیف عرف معاویہ اور محمد فیاض کی سماعت 9جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں