متعدد وارداتیں‘ ڈاکوئوں نے دکاندار کو گولی مار کر زخمی کردیا

لاہور‘ فیروز والہ‘ گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) لاہور میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی‘ زیورات وقیمتی سامان سے محروم کردیا جبکہ مزاحمت پر ایک دکاندار کو زخمی کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈاکوئوں نے کچا جیل روڈ کوٹ لکھپت میں واقع رانا موبائل پر لوٹ مار شروع کر دی اور مزاحمت پر دکاندار شہزاد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جبکہ چوری کی واردات میں چور تھانہ گلشن راوی کے رہائشی عباس کی دکان سے ملزم 67لاکھ مالیت کی نقدی وکپڑا چوری کرکے لے گئے، دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں نے تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں جاوید سے 58ہزار مالیت کی نقدی وموبائل فون‘ تھانہ لٹن روڈ کے علاقہ میں اشتیاق سے 46ہزار نقدی و موبائل فون‘ تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں شکور سے 5لاکھ 38ہزار مالیت کی نقدی وموبائل‘ تھانہ لیاقت آباد کے علاقہ میں کامران سے 88ہزار نقدی و موبائل فون‘ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں جاوید سے 78ہزار نقدی وموبائل فون لوٹ لیا گیا۔ گوالمنڈی میں غلام مرتضیٰ کی گاڑی جبکہ وحدت کالون میں رضوان‘ اقبال ٹائون میں عمر‘ سندر میں عدنان‘ اسلام پورہ میں کامران‘ لوئر مال میں فیصل‘ مزنگ میں شکیل‘ ساندہ میں اعظم‘ باٹاپور میں شہزاد کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ لاہور روڈ کی آبادی ہائوسنگ کالونی کے قریب ڈاکوئوں نے ایک موبائل کمپنی کے آفس میں گھس کر سکیورٹی گارڈ اشرف کو تشدد کا نشانہ بنا کر پانچ لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں ودیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکو ارشدحسین کو روک کر موٹرسائیکل نقدی چھین کر لے گئے۔ ایک اور واقعہ میں ڈاکوئوں نے تاجر محمد عرفان کو سر راہ روک کر 50ہزار نقدی او کپڑے کا تھیلا چھین لیا، رضوان بھی ایک واقعہ میں ڈاکوئوں کے ہاتھوں ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون گنوا بیٹھا‘ ڈاکو موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق شہری کو واردات کے دوران مزاحمت پر فا ئرنگ کر کے فرار ہو نیوالے ڈاکوئوں کی نوائے وقت نے سی سی ٹی وی فو ٹیج سے تصویر حا صل کر لی۔ تھا نہ با غبا نپورہ کے علا قہ حسینی چوک کے قریب گزشتہ روز گلی سے گزرنے والے مو ٹر سا ئیکل سوار دو ڈاکوئو ں نے مو ٹر سا ئیکل سوار شہری محمد افضل کو ذبر دستی روک کر اسلحہ کے زور پر لو ٹ ما ر کی کو شش کی اس دوران شہری کی جا نب سے مزاحمت پر ڈاکو اس کی ٹا نگوں میں فا ئر ما ر کر زخمی کر نے کے بعد فرار ہو گئے تھے ، تاہم واردات کی بننے والی سی سی ٹی وی فو ٹیج سے نوائے وقت نے تصویر حاصل کر لی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو ئو ں نے مو ٹر سا ئیکل سوار شہری کو روکا اور اس سے لو ٹ ما ر کی کو شش کے دوران شہری ڈاکوئوں کے سا تھ گتھم گتھا ہے جس پر ڈاکو فا ئرنگ کرکے اسے زخمی کر نے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق دیہاتیوں اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب۔ 4 مسلح ڈاکو تخت ہزارہ کے قریب ناکہ لگا کر لوٹ مار میں مصروف تھے اس دوران دیہاتیوں میں ایک دوسروں میں موبائل فون کے ذریعے ایک جگہ پر اکٹھا کرلیا اور ڈاکوئوں پر فائر کھول دیاجس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو موقعہ پر ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن