این بی ایف کے ”شہرِ کتاب “ میں ریڈرز کلب ممبر شپ جاری

Dec 18, 2016

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نیشنل بُک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ایک ہفتہ قبل ایف سیون مرکز اسلام آباد میں قائم کیے گئے ”شہرِ کتاب“ میں شائقینِ کتب کے لیے مقبولِ عام اسکیم ”ریڈرز بُک کلب“ کی ممبر شپ کا آغاز کیا تھا، وہ جاری ہے۔ ”شہرِ کتاب “ میں ہفتے کے ساتوں دن بشمول اتوار ممبر شپ حاصل کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے لیے ریڈرز کلب اسکیم کا افتتاح وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے کیا تھا۔ ایف سیون مرکز سمیت این بی ایف ہیڈ آفس اور ملک بھر میں این بی ایف کی آﺅٹ لیٹس پر ہزاروں لوگ یہ ممبر شپ حاصل کر چکے ہیں۔ این بی ایف ریڈرزکلب کے ممبران 55فی صد خصوصی ڈسکاﺅنٹ پر پانچ ہزار روپے تک کی کتب خرید سکتے ہیں۔ ممبر شپ فیس 110روپے ہے ۔ممبر شپ کے خواہش مند حضرات دو عدد فوٹو اور شناختی کارڈ کی کاپی ہمراہ لاکر اپنا کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں