کراچی (صباح نیوز) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ انتھک محنت کے باوجود تھانہ کلچر میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں لا سکا گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری تمام تر محنت کے باوجود تھانہ کلچر میں کوئی فرق نہیں آ سکا تھانے آج بھی وہی پرانی ڈگر پر کھڑے ہیں جہاں 8 ماہ قبل تھے تھانے میں آج بھی لوگوں سے نامناسب رویہ رورا رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے کئی افراد اپنے ساتھ ہونے والی وارداتوں کی رپورٹ نہیں درج کراتے اے ڈی خواجہ نے کہا کہ مضافاتی علاقوں تک رسائی نہیں ہو پائی بڑھتی ہوئی آباد کی وجہ سے مزیدتھانوں کا قیام ضروری ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی محکمہ میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے ضروری ہوتا ہے کہ قابل اور ماہر ملازمین بھرتی کئے جائیں۔