خیبرپی کے حکومت کی وفاق کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تلور کے شکار کی اجازت دینے سے معذرت

پشاور(این این آئی) خیبرپی کے حکومت نے وفاقی حکومت کوتلور کے شکار کی اجازت دینے سے معذرت کرلی ۔ وزرات خارجہ کی جانب سے خیبرپی کے حکومت کو خط لکھا گیا تھا جس میں ڈی آئی خان میں قطر سے آنے والے شہزادے اور خاندان والوں کو تلور کے شکار کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم خیبرپی کے حکومت نے وزرات خارجہ کی جانب سے بھیجے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے تلور کے شکار پر معذرت کرلی اور خط میں لکھا کہ خیبرپی کے میں تلور کے شکار پر پابندی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...